English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں: گورنر کے پی کے

القمر

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتے ہیں نہ پی ٹی آئی کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنے کے لیے جرگے کا اعلان جلد کریں گے، پی ٹی آئی جرگے میں بیٹھے گی تو خوش آمدید، نہ بیٹھے تو مسئلہ نہیں، یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کہ آپ جامعات کی زمینیں بیچیں، جب تک میں ہوں میں ان کو ایک بھی زمین بیچنےنہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ وہ اور باجوہ ایک پیج پر ہیں ،باجوہ ہماری حکومت چلاتے ہیں لیکن ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ باجوہ سب سے برے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے