English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد قتل کے مقدمے میں بیٹا ملوث

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے مقدمے میں ان کا ہی بیٹا ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق کے بیٹے قیوم کو والد کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قیوم شادی کے تنازع پر اپنے والد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ قیوم اپنی پسند کی عورت سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والد نے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قیوم نے جنوری میں باپ کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی تھی، ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ دو کروڑ روپے میں کروایا گیا، لیکن وہ اس حملے میں ناکام رہے۔

پولیس کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیوم کس طرح اپنے والد کی گاڑی کے پیچھے اپنی گاڑی پر سوار تھا۔

قتل کے بعد قیوم اپنے والد کے قتل کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہا تھا اور اپنے والد کی نماز جنازہ کی امامت بھی کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے