English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی بڑی غلطی ہے، جواب دیا جائے گا، ایران

 تہران: ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی بڑی غلطی ہے، جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے دورہ تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

اردنی وزیرخارجہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد علاقے میں سنگین کشیدگی پر مشاورت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے بات چیت شروع کرنی ہے، اردن نے ہمیشہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا۔

اردنی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی، اسرائیل کے ان تمام اقدامات کو مسترد کیا جو سلامتی، استحکام اور امن کو روکتے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اردن کے وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی اتوار کو ایران کا ایک غیر معمولی دورہ کر رہے ہیں، کسی بھی اردنی وزیر خارجہ کا 20 سال میں ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے