ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی نظربند، سرینگر میں پارٹی دفتر سیل

سرینگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر گھر میں نظر بند کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ٹیلی فون پر صحافیوں کو بتایا کہ سخت پابندیوں کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کے دفتر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق کو بھی ان کے گھر پر نظر بند کردیا گیا۔ تنویرصادق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں گھر سے باہر جانے سے روکنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو ان کے گیٹ کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں