English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق وفد کے اراکین کو پاورسیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائے گا اور درآمدی کوئلے پر چلنے و الے پلانٹس کو مقامی کوئلے پرمنتقل کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے