English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مون سون نے سندھ حکومت کی 15 سالہ کارکردگی ظاہر کردی ،قادر مگسی

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں نے سندھ حکومت کی 15 سالہ کارکردگی کو ظاہر کر دیا، شہروں میں پانی کے تالاب ہیں، نکاسی کا کوئی اچھا نظام نہیں اور دیہاتوں میں سیم نالہ پانی اُٹھا نہیں رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کرپشن کی بے تاج بادشاہ بن چکی ہے۔ اربوں روپے کے بجٹ والے محکموں کی دفاتروں میں وزرا اور افسروں کی مدد سے صرف کاغذوں کو بھر کر بجٹ سے کرپشن کی جا رہی ہے، عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں، گزشتہ مون سون کے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث متاثرین کی بحالی کا عمل بھی مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ متاثرین کی بحالی کے لیے رکھی گئی رقم کا بڑا حصہ کرپشن میں چلا گیا اور باقی ماندہ حصہ اپنی پسند کے لوگوں کو دے دیا گیا۔ ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی وفاقی جماعت کے پاس سندھ کی خوشحالی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، اس لیے سندھی عوام کو اب دوست اور دشمن کو پہچاننا ہو گااور مستقبل میں ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے