English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین : شہری سے چھینے گئے 4 لاکھ روپے برآمد

القمر

بدین (نمائندہ جسارت) اے ایس پی محمد علی کی سربراہی میں تشکیل ٹیم کی شاندار کارروائی، کچھ عرصہ قبل تھانہ کھورواہ کی حدود کارو گونگڑو کے قریب شہری سے چھینی گئی کیش رقم 4 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی، ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ کھورواہ کی حدود سجاول مین روڈ پر کارو گونگڑو اسٹاپ پر نامعلوم ملزمان نے شہری نامی محمد رمضان جت سے کیش رقم 4 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی بدین شیراز نظیر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی محمد علی کی سربراہی میں انچارج ڈی آئی سی سب انسپکٹر محمد عارف جروار، ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر شفقت زمان تنولی، پولیس پوسٹ انچارج اے ایس آئی حارث میمن انچارج سی آر او حفیظ الرحمن سہتو و دیگرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی تھی، ایس ایس پی کی جانب سے تشکیل شدہ ٹیم نے دن و رات محنت و لگن کے ساتھ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیس کو ٹریس کرلیا اور ملزمان تک رسائی حاصل کر لی۔ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چھینی گئی رقم 4 لاکھ روپے کیش برآمد کرلی، امروز اے ایس پی محمد علی نے محمد رمضان جت کو ایس ایس پی آفس میں مدعو کرکے انہیں برآمد شدہ کیش رقم 4 لاکھ روپے دے دی۔ اس موقع پر محمد رمضان جت نے بدین پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ٹیم کو اجرکیں پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے