اواشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان ڈیبی امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے بگ بینڈ سے ٹکراگیا،جس کے بعد حکومت کی جانب سے دیگر علاقوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان ٹکرانے کے بعد شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فلوریڈا، جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا کے علاقوں میں سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔ فلوریڈا کے کئی شہروں میں ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ طوفان سے متاثر ہونے والے ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
