English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت پیشی پر اسد عمر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

 لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عدالت پیشی کے موقع پر طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسدعمر کے وکیل نے بتایا ہے کہ کمرہ عدالت میں اسد عمر کو دل کی تکلیف ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، عمر ایوب، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز بھی ہسپتال میں ان کے ساتھ ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ اسد عمر آج 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے