English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کے دھرنے کا ایجنڈا عوامی ہے،حسین محنتی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کا ایجنڈا قومی وعوامی ہے ، یہ ہمارا ذاتی نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے کہ بجلی سستی، ظالمانہ ٹیکسزوسلیب سسٹم ختم کرکے عوام کو عزت کے ساتھ جینے کا حق دو ،یہ دھرنا اب صرف جماعت اسلامی نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کی امید وآوازبن چکا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جماعت اسلامی پر امن مزاحمتی تحریک پر یقین رکھتی جس سے ہم کبھی بھی پیچھے نہیںہٹیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی صحافی ذیشان احمد صدیقی اوردانش ترین کی جانب سے گلستان جوہرمیں منعقدہ دعوت حلیم میں شرکت کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد افضال اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی ان کے ساتھ تھے۔صوبائی امیرنے مزیدکہاکہ حکمرانوں کی غلامانہ وظالمانہ پالیسیوں کے نتیجے میں صنعت ومعیشت کاپہیہ جام،مہنگائی کا طوفان ہے سندھ میں ڈاکوراج ہے مہنگی بجلی بدامنی اورظالمانہ ٹیکسزوسلیب سسٹم نے تنخواہ دارطبقے سمیت عام آدمی کا جینا حرام کردیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال سے ہرمحب وطن شہری پریشان ہے ڈاکٹرز انجینئرز سمیت نوجوان طبقہ ملک چھوڑ رہا ہے خاص طور پربجلی کی صورتحال جس میں 15روپے سے بڑھاکر 70روپے تک فی یونٹ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی عوام کی آوازبن کر اسلام آباد،کراچی سمیت ملک بھرمیں دھرنے دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروبار تجارت کو فروغ ،تاجروںکے مسائل کو حل کیاجائے بجلی کے کمرشل ریٹ بڑھنے اسٹریٹ کرائم وڈاکوراج کی وجہ سے کاروبار کرنامشکل ہوگیا ہے۔اس حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے ،بنگلا دیش کی صورتحال سے سبق سیکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے