English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ایئر پورٹ: ناکارہ طیاروں میں پرندوں کے گھونسلے

flights canceled

کراچی: کئی سالوں سے کھڑے کراچی ایئرپورٹ پرپی آئی اے سمیت مختلف ایئر لائنز کے 35 سے زائد ناکارہ طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بنا لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹمز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے واجبات کے تنازع کے سبب 35 سے زائد ناکارہ طیارے کھڑے ہیں، پرندوں کے گھونسلے پروازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے )کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ ناکارہ طیاروں کو اسٹوریج ایریا میں دور رکھا جاتا ہے، 3 ناکارہ طیاروں کو نیلامی کے ذریعے ایئر پورٹ سے ہٹایا جاچکا ہے جبکہ مزید ناکارہ طیاروں کو ہٹانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل کچھ ناکارہ طیاروں میں آگ بھی لگ چکی ہے، اس کے باوجود ائیرپورٹ انتظامیہ نے خراب طیاروں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے