بیروت: لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فوری جواب نہ دینا حکمت کا تقاضہ ہے،حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر اور تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت امت کا بہت بڑا نقصا ہے۔
لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد حزب کے کمانڈر کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد شکر حزب اللہ کے سب سے نمایاں بانیوں اور صلاحیتوں میں سے ایک تھے، ان کی شہادت حزب اللہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
حسن نصراللہ نے اتحادیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یمن، شام اور عراق میں کشیدگی جاری رکھی جائے، ایران اور شام کو جنگ میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں ہماری مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

