انقرہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادکشمیر سابق امیر عبدالرشید ترابی نے نیو رفاہ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں امورخارجہ کے چیئر مین ممبر پارلیمنٹ ترکیہ داون بیکن سے ملاقات کی ۔ کشمیر کی تاذہ ترین صورت حال،مودی کی انتہا پسندانہ پا لیسیوں اور عزائم کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا ۔ پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کے قیام کے علاوہ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت ہو ئی۔ دوان بیکن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین مسئلوں پر ہم استاز نجم الدین اربکان کے لائحہ عمل پر عمل پیرا ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی نا قابل قبول ہے ،کشمیریوں کی حمایت ہمارااخلاقی اور ایمانی تقا ضہ ہے۔
