English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید کرنے کے اسرائیل کے نئے منصوبے

غزہ : حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت نئےمنصوبے بنا رہی ہے جبکہ کے غزہ کے ساتھ جنگ سے علاقائی کشیدگی بڑھنے لگی ہے کیونکہ یہ جنگ 11 ویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے ۔

گزشتہ روز یحییٰ السنوار کو فلسطینی گروپ کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے تہران میں گزشتہ ہفتے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک فوجی اڈے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’’ہم دفاعی اور جارحانہ طور پر تیار ہیں۔‘‘

اس کے علاوہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ حماس کے نئے منتخب سربراہ کو تلاش کریں گے، اس پر حملہ کریں گے اور فلسطینی گروپ کو کسی اور رہنما کو تلاش کرنے پر مجبور کریں گے۔

اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں “مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل” سے شہید کیا گیا۔

“اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شہید کمانڈر اسماعیل ھنیہ کے بعد کمانڈر یحییٰ السنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے،گروپ نے ایک مختصر بیان بھی جاری کیا جس میں کہاگیا اللہ ان کو طاقت عطا کرے اور ان پر رحم کرے تا کہ دشمن کو اس کے انجام تک پہنچایا جا سکے ۔

اسرائیل کا خیال ہے، حماس کے نئے سربراہ  یحییٰ السنوار 07اکتوبر کے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے، جس میں 1,100 سے زائد افراد ہلاک اور 200 دیگر کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

جوابی کارروائی میں، اسرائیل نے تقریباً 40ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اور غزہ کی تقریباً 2.3 ملین آبادی کو بے گھر کر دیا ہے، جس سے خطے میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے