English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ نرخ میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

power bomb dropped on the public

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے