English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ موسمیات کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

new series of rains from tomorrow

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی، بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی۔ خیبر پختوان خواہ، بلوجستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق نو اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی، 9 سے 12 اگست تک کشمیر، وادی نیلم ، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری گلیات، چکوال، تالہ گنگ، گجرات، جہلم میں جھگڑ چلنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 9 سے 12 اگست کے دوران خیبر پختوان خواہ، بلوجستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان ،دیر، سوات، شانگلہ، صوابی، اسلام اباد، روالپنڈی، مشرقی پنجاب میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 9 سے 12 اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب انے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے