English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میچ فکسنگ کا الزام، افغان کرکٹر احسان اللہ پر 5 سال کی پابندی

القمر

 

کابل ( اے ایف بی ) افغانستان کرکٹ بورڈ نے افغان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کیلئے پابندی عائد کردی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی ) نے اعلان کیا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کے الزام میں احسان اللہ جنت پر 5 سال کی پابندی عائد کی ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان اللہ جنت نے رواں سال کے شروع میں ہونے والی کابل پریمیئر لیگ کے دوران بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دونوں کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔ بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ احسان اللہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ 5 سالہ پابندی کے دوران احسان اللہ جنت کسی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، کرکٹر پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ افغان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 3 دیگر کھلاڑیوں کا بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، البتہ اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے