پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں اولمپئین ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا۔
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔
پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984 میں جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے اپنی پانچ تھروز ضائع کردیں۔

