English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل میں مسافر بردار طیارہ تباہ، 62 افراد ہلاک

برازیل:جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں ایک مسافر بردار طیارہ لینڈنگ سے چند لمحات قبل مکانات پر جا گرا جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہوئے۔ برازیل کے صدر لیولا ڈا سلوا نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

یہ طیارہ کاسکاویل سے ساؤ پالو پہنچا تھا۔ متعلقہ ایئر لائن نے بتایا ہے کہ ابھی تک حادثے کی وجوہ کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ طیارے میں بظاہر کوئی تکنیکی خرابی بھی نہیں تھی اور کنٹرول ٹاور سے گفتگو بھی کسی خرابی کی طرف اشارہ نہیں کر رہی۔

ساؤ پالو کے نواح میں تباہ ہونے والے طیارے میں 58 مسافروں کے علاوہ عملے کے چار افراد سوار تھے۔ طیارے کے گرنے سے ایک درجن سے زائد مکانات تباہ ہوئے۔ اِن مکانات میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے