English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ،صوبائی محتسب کا اعلیٰ کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد عبدالوہاب میمن نے تمام سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس جامشورو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد محتسب اعلیٰ سندھ عبدالوہاب میمن نے محکمہ تعلیم، صحت و دیگر سرکاری ملازمین کی اکاؤنٹ آفس جامشورو سے متعلق شکایات سنیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری شکایات کے ازالے کی ہدایات کیں۔ انہوں نے شکایت کنندگان سرکاری ملازمین سے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس جامشورو سے متعلق انہیں جو بھی شکایات ہیں وہ تحریری طور پر دیں تاکہ تحقیقات کرائی جا سکے۔ کچہری میں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر قربان علی نوناری، اکائونٹنٹ صفدر علی شاہ، علی حسن راہپوٹو، ایڈمن آفیسر شاہنواز بوزدار موجود تھے۔ ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد محتسب اعلیٰ سندھ عبدالوہاب میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے کچہری منعقد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آگاہ کیاگیا ہے کہ حکومت سندھ نے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس جامشورو کے 57 کروڑ میں سے 52 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے محکمہ خزانہ جامشورو کو کہا کہ وہ ون ونڈو آپریشن کے تحت متعلقہ محکمہ کا فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ سرکاری ملازمین کے تمام مسائل ون ونڈو آپریشن کے ذریعے حل کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے