ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کیں، والدہ

میاں چنوں(اسپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کو طلائی تمغہ جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن منایا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کیلیے دعا کی ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جائوں گی۔اس موقع پر ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے بھائی کی تمغہ جیتنے کی دلی خواہش پوری کردی۔ ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کی، حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں