لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، عمران خان کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان ن لیگ اور پی پی پی خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ عمرایوب نے کہا ہے کہ کل بجلی اڑھائی روپے یونٹ اضافہ ہوا ہے، جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے، ملک کو اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی نکال سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے عمران خان کیس کریں گے، یہ الیکشن کا سال ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہن اچاہیے جب کہ سیاستدان کا کام ہے کہ وہ آئین کے مطابق سیاست کریں، فوج کے پاس جی تھری رائفل ،توپیں ، اور ٹینک ہیں اور ائیرفورس کے پاس ہوائی جہاز اور جی ایف 17 ہیں۔ نیوی کے پاس سب میرین اور بریگیڈ اور جہاز ہیں۔

