پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل پہنا دیا گیا۔
پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو فائنل کی میڈل تقسیم کی تقریب میں پاکستان کے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا اور گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا۔
تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا، تقریب میں قومی ترانہ کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 92.97 میٹرز دور تھرو پھینک کر جیولن میں نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا، اولمپیئن ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 40 برس بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا، انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے۔
