گوادر(اسپورٹس ڈسک) گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم کراچی کا دورہ مکمل کر کے ڈی سی گوادر حمودالرحمان اور نوید احمد ( مالک ) العثمان جاوید کمپنی کے تعاون سے گوادر پہنچ گئی۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم کراچی کا تاریخی دورہ مکمل کرنے کے بعد ٹرانسپورٹ بندش کی وجہ سے کراچی میں تھی تو نوید احمد مالک العثمان جاوید کمپنی کی اسپورٹس دوستی کی وجہ سے پوری ٹیم کے ساتھ بلا معاوضہ اور مہمان نوازی کے ساتھ گوادر پہنچایا۔ نوید احمد کے اس اقدام کو ناصرف گوادر کرکٹ اکیڈمی اور گوادر اسپورٹس کے حلقوں نے بہت سراہا اور گوادر کرکٹ اکیڈمی انتظامیہ اور خاص طور پر چیرمین عبدالحمید رشید اور صدر حاجی حنیف حسین نے خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا گوادر کرکٹ اکیڈمی کے انڈر 19 بچوں کا یہ ایک کامیاب اور تاریخی دورہ رہا جس میں گوادر کے نوخیز کھلاڈیوں نے ہر میچ میں جوانمردی سے سنسنی خیز مقابلہ کیا اور مکمل فاہیٹنگ اسپرٹ سے جاندار مقابلہ کیا۔ دورے کے3 میچز بارش کے نظر اور باقی5 میں 2 میچز میں فاتح رہے اور گوادر کرکٹ کیلیے خوشی کی نوید ہے۔
استاد اصغر حسین سیکریٹری نے کہا کہ اکیڈمی کا دورہ اپنی نوعیت کا تاریخی دورہ رہا اور توقع سے بہت زیادہ کامیاب رہا اور ماشاء اللہ بچوں کے حوصلے ‘ جوش ولولے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ استاد نے کہا کہ کراچی میں بچوں نے بہت ہی پروفیشنل اکیڈمیز اور مختلف ڈپارٹمنٹس ( یونائیٹڈ بینک ‘ معین خان اکیڈمی ‘ سرفراز اکیڈمی ‘ اغا خان جم خانہ ‘ سعید خان اکیڈمی ) کے خلاف ناصرف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے بہتر ڈسپلین سے سب کو متاثر کیا۔ کھیل کے علاوہ کھلاڈیوں کو ایک بہترین ایکسپوثر ملا جو انکے کیریر بلڈنگ میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر میر ثناا للہ نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کی انتظامیہ کی کوششوں کو بہت سراہا اور صدر نے ذاتی طور پر ناصرف میچز میں شرکت کی بلکہ کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ آفزائی کیلیے ان کی رہائش گاہ واقع صدر ہوٹل تشریف لائے اور بچوں کیلیے ریفرشمنٹ کا بھی اہتمام کیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔میر ثنااللہ نے بچوں کے بہترین کھیل اور ڈسپلن کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ اکیڈمی انتظامیہ ناصرف کھیل بلکے بچوں کو زندگی کے تمام قواہد کی پیشہ ورانہ انداز میں تربیت دے رہی ہے جو ماضی میں ناپید ہیں۔صدر نے کہا گوادر کرکٹ میں اکیڈمی ایک رول ماڈل ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اور ایسوسی ایشن کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا گوادر کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ ہیں۔
گوادر : گوادر کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کا گوادر پہنچنے پر گروپ فوٹو
