ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسکول پر مہلک فضائی حملے کے بعد اسرائیل کا مزید علاقوں سے انخلا کا حکم

غزہ : شہر خان یونس سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد فلسطینی گھروں کو لوٹ رہے ہیں

 تل ابیب:اسرائیل نے غزہ میں اسکول پر مہلک فضائی حملے کے بعد مزید علاقے خالی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر خان یونس کے علاقے میں مختلف حصوں سے انخلا کا کہا ہے جس میں وہ مقامات بھی شامل ہیں جنہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محفوظ زون قرار دیا گیا ہے، تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہاں سے راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے انخلا کے احکامات کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی خان یونس کے علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے، تاہم آج ایک مرتبہ پھر سینکڑوں کی تعداد میں فیملیز نے اپنے ساز و سامان کے ہمراہ دیگر مقامات کا رخ کیا۔

دوسری جانب   اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے منظم طریقے سے اسکولوں پر حملے کیے ہیں جو جنگ کے آغاز سے ہی شہریوں کو پناہ فراہم کرنے کا ذریعہ تھے،4 جولائی سے 21 اسکولوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں شہید ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں