English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے ایئر پورٹ پر بم کی بات کرنے والا گرفتار

بھارت کے شہر کوچین کے ایئر پورٹ پر اس وقت بدحواسی پھیل گئی جب ایک مسافر نے سامان کی چیکنگ کے وقت کہا کہ اُس کے بیگ میں بم ہے۔

42 سالہ منوج کمار نے جب یہ کہا کہ اس کے بیگ میں بم ہے تو وہاں موجود اسٹاف گھبراگیا اور فوراً سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا۔

منوج کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران اُن نے کہا کہ بم والی بات اُس کے منہ سے یونہی نکل گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ منوج کمار کو گرفتار کرنے کے بعد تمام مسافروں کو طیارے میں سوار کرانے سے قبل طیارے کی بھرپور چیکنگ کی گئی۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی مسافروں کو طیارے میں جانے دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے