English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کو فرار نہیں ہونے دیں گے، دھرنا پھرہوسکتا ہے‘ لیاقت بلوچ

القمر

لاہور (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم فالو اپ کریں گے، جلسے جاری رکھیں گے، اگر معاہدہ تکمیل تک نہ پہنچا تو پھر دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل چوک مال روڑ پر وزیراعلی ہائوں کے باہر آج ہونے ولاے جلسہ و دھرنہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریری معاہدے میں ہم نے لکھا ہے کہ یہ بجلی کی قیمتیں نا قابلِ برداشت ہیں،ہمارا یہ بھی مطالبہ تھا کہ سرکاری ملازمین اپنی مراعات چھوڑیں اور 1300 سی سی تک گاڑی استعمال کریں،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے اور بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں وفاق نے اعلان کیا ہے کہ وہ صوبوں کے ساتھ مل کر جاگیرداروں پر ٹیکس لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے کہ ہم بجلی مہنگی کروا کر واپس آئے، ہمارامعاہدہ رات11 بجے ہوا جب کہ بجلی کے نرخ صبح ہی بڑھ چکے تھے،ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ حکومتیں معاہدے تو کرتی ہیں لیکن پھر فرار کا راستہ اختیار کرتے ہیں، ہم ان کو فرار ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم فالو اپ کریں گے، جلسے جاری رکھیں گے، اگر معاہدہ تکمیل تک نہ پہنچا تو پھر دھرنا دیں گے۔آج شام کو امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمن جماعت اسلامی کا اگلا لائحہ عمل بتائیں گے انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں تیاریاں عروج پر ہیں، ہر طرف سے قافلے جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہو چکے ہیں،اس جلسے میں ہر طبقہ شریک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خیر مقدم کرتے ہیں،ارشد ندیم کی محنت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس قوم میں طاقت موجود ہے،اگر یہاں بھی کھیلوں کو فروغ دیا جائے تو ہر کھیل میں ترقی کریں گے۔مینارٹی ڈے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہوں گی تو یہ ترقی کا راستہ بنے گا، اسلام اقلیتوں کا سب سے زیادہ بڑا علم بردار ہے، اسلام اجازت نہیں دیتا کہ کسی پر بھی مزہب تبدیل کرنے کے لئے زور دیا جائے

لاہور: نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ، ضیا الدین انصاری کیساتھ پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے