ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میئرحیدرآباد جاموٹ کالونی دائود مارٹ کی افتتاحی تقریب میں پہنچے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو جاموٹ کالونی نزد دائود مارٹ پیور بلاک روڈ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں پہنچے۔لطیف آباد کے قلب داؤد مارٹ کے قریب جاموٹ کالونی کی حالت ابتر تھی، پیور بلاک روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت تھی جو حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے انجام دی۔اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن عمیر مولا بخش چانڈیو، عبدالغفور درس، مصطفیٰ بلال شیخ، ظہور احمد لکھن میونسپل کمشنر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، شبانہ خان ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری وومن ونگ ڈویژن حیدرآباد، فیصل عبدالجبار خان، فرید قریشی یونین کمیٹی 138 کے چیئرمین غلام مصطفی سہتو اور اور علاقہ کے دیگر معززین نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں