حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معصوم بچے طاہر کے قتل کا مرکزی ملزم زبیر پٹھان گرفتارانچارج سیری سب انسپکٹر ارسلان لطیف چنا کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی3 اگست کو سیری کی حدود میں معصوم بچے طاہر کے قتل کا واقعہ پیش آیا واقعہ زمیندار زبیر پٹھان کے زمینوں پر پیش آیا جہاں معصوم بچے طاہر کو ملزم زبیر پٹھان نے فصلوں میں آنے اور نقصان پہنچانے کے الزام میں اپنی پستول سے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج اور اس کیس میں ملوث مرکزی ملزم اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا تھا۔سیری پولیس نے معصوم بچے کے قتل کیس میں ملوث ایک ملزم کو فوری گرفتار کرلیا تھا جبکہ آج اس کیس کے مرکزی ملزم زبیر پٹھان کو کھتھڑ پھاٹک کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم زبیر پٹھان کے خلاف قتل کے مقدمہ نمبر 180/2024 زیر دفعہ 302,34 تعزیرات پاکستان کے علاوہ فریادی کو ڈرانے اور دھمکانے کے جرم میں مقدمہ نمبر 184/2024 زیر دفعہ 506/2,34 تعزیرات پاکستان بھی درج کرلیا گیا۔
