English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ کی فوری تبدیلی کا امکان نہیں، پی پی

changing world

کراچی:پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی فوری تبدیلی کا امکان  نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تبدیل کیے جانے کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے، اس طرح کی باتیں صرف میڈیا کی حد تک چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ خالد مقبول کی ہونے والی ملاقات جامعات سے متعلق تھی، جس میں بات ہوئی تھی کہ پنجاب کی ایک بڑی جامعہ کا کراچی میں کیمپس قائم کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے تبایا کہ بدین ائرپورٹ کو بھی فعال کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے جلد مزید بہتری کی چیزیں سامنے آئیں گی۔ بدین ائرپورٹ کی بحالی بلدیاتی حکومت کا منصوبہ ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق صوبے میں ائر ایمبولینس سروس  بھی شروع ہوگی، جس کا دائرہ تھر، موہن جو دڑو، میرپور خاص اور حیدر آباد تک وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں بھی ہوائی اڈے ہوں گے، وہاں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے