ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ چوٹی مہم کے دوران انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستانی معروف کوہ پیماہ مراد سدپارہ براڈ چوٹی کو سر کرنے بعد واپسی پر زخمی ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے آج انتقال کر گئے۔

الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے سدپارہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق بھی کر دی۔ سدپارہ 8,047 میٹر اونچی براڈ چوٹی سر کرنے بعدواپسی پر زخمی ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے چار کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ تک پہنچنے میں مدد کی جہاں وہ سدپارہ کی لاش نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سدپارہ نے K2 سمیت چار چوٹیوں کو سر کیا تھا۔ وہ ‘K2 کلین اپ مہم’ کی سربراہی کر رہے تھے اور گزشتہ سال حسن شگری کی لاش کو بازیافت کرنے میں شامل تھے۔

تعزیت

صدر آصف علی زرداری نے معروف کوہ پیما کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کیا اور سدپارہ کے اہل خانہ کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کوہ پیمائی کے میدان میں کوہ پیما کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے بھی لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں