English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونانی دارالحکومت کے نزدیک بھیانک آتشزدگی، درجنوں مکانات خاکستر

fire broke

یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے 35 کلومیٹر دور بھیانک آتشزدگی کے باعث درجنوں مکانات خاکستر ہوگئے۔ 40 افراد جھلس گئے ہیں جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ آگ ورناواس نامی گاؤں کے باہر لگی ہے۔ بہت سے مویشی بھی آگ میں گھرگئے۔ ان کے لیے خصوصی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق آج (پیر کی) صبح آٹھ بجے لگنے والی آگ کو بجھانے یا کنٹرول کرنے کے عمل میں 400 سے زائد فائر فائٹرز کے علاوہ پانی برسانے والے 16 طیاروں اور 13 ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ یونانی حکام نے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ اس موسم میں یورپ کے بیشتر حصوں کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ امریکا میں گزشتہ ماہ ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بیسیوں مربع کلو میٹر کے رقبے کو لپیٹ میں لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے