English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ایئر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی :پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی ایئر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ سندھ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن اور نجی ایوی ایشن کمپنی اے ایس ایس ایل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سندھ ناصر حسین شاہ نےایئر ایمبولینس سروس کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس کا دائرہ صوبے کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرطرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر سب سے پہلے ائیرایمبولنس سروس شروع  کی تھی، سندھ حکومت نے بھی پنجاب سے متاثر ہوکر عوام کی فلاح کے لیے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے