English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مستونگ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

القمر

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ڈان نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پنجگور
ذاکر علی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی عبدالمالک بھی زخمی ہوئے، جنہیں کوئٹہ کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرلز کالج سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس سے کالج کے گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مستونگ فائرنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے