ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بنگلہ دیش:مظاہروں کے بعد 80 سے زیادہ فیکٹریاں بند

بنگلہ دیش میں مظاہروں کا دائرہ دار الحکومت کے قریب کے صنعتی علاقوں تک پھیل جانے کے بعد، بدھ کے روز سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ملبوسات کے اہم سیکٹر کی فیکٹریوں سمیت 80 سے زیادہ فیکٹریاں بند ہو گئیں ۔

یہ بندشیں ایک ایسے وقت میں ہوئیں جب نئی عبوری حکومت اسٹوڈنٹس کی زیر قیادت ان بڑے پیمانے کے مظاہروں کے بعد،جنہوں نے گزشتہ ماہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا، سرمایہ کاروں کو از سر نو یقین دہانیوں کی کوشش کر رہی ہے۔

اشولیہ اور ساور میں صنعتی یونٹ کی پولیس کے ایک سینئیر آفیسر سرور عالم نے اے ایف پی کو بتایا کہ کچھ فیکٹریوں کے کارکنوں نے احتجاج کرنا شروع کیا اور دوسری فیکٹریوں کے ساتھی کارکنوں پر بھی احتجاج میں شامل ہو نے پر زور دیا۔

بنگلہ دیش میں گارمینٹ ورکرز کے احتجاج کا ایک منظر ، فائل فوٹو

بنگلہ دیش میں گارمینٹ ورکرز کے احتجاج کا ایک منظر ، فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے علاقے ساور میں گارمینٹ ورکرز ایک احتجاج کے دوران ، فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے علاقے ساور میں گارمینٹ ورکرز ایک احتجاج کے دوران ، فائل فوٹو

ڈھاکہ میں گارمینٹ ورکرز تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے نعرے لگا رہےہیں ، فائل فوٹو

ڈھاکہ میں گارمینٹ ورکرز تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے نعرے لگا رہےہیں ، فائل فوٹو

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں