ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارساز حادثے میں ملوث ملزمہ کے شوہر کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (آن لائن)کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کارساز حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی جب کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ واقعے سے دانش اقبال کا کوئی تعلق نہیں، جس
گاڑی سے حادثہ ہوا وہ بھی دانش اقبال کے نام پر نہیں ہے۔دانش اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی کمپنی کے نام پر ہے جس میں دانش اقبال ایک ڈائریکٹر ہے، عدالت نے دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں