English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

3 سالہ فلسطینی بچی کو ڈبونے کے الزام میں امریکی خاتون گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مقامی خاتون کو تین سالہ فلسطینی بچی کو ڈبوکر مارنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 42 سالہ الزابیتھ وُلف کو ٹیرنٹ کاؤنٹی کی گرینڈ جیوری نے نسلی منافرت سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران الزابیتھ وُلف پر فردِ جرم عائد کی۔

یہ واقعہ مئی کا ہے۔ تین ماہ کی تحیقیقات کے بعد جیوری نے اپنی رائے دی ہے۔ الزابیتھ کا جُرم سنگین ہے۔ اسے اقدامِ قتل کی کوشش کے ساتھ ساتھ نسلی منافرت کے مقدمے کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

تفتیش کاروں کے مطابق گزشتہ مئی میں ڈیلاس فورٹ ورتھ کے نواحی علاقے یولیس کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں سوئمنگ پول پر الزابیتھ کا جھگڑا تین سالہ فلسطینی نژاد بچی کی ماں سے ہوا۔ بچی کا 6 سالہ بھائی بھی وہاں موجود تھا۔ الزابیتھ نے بچی کی ماں سے پوچھا کہ وہ لوگ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس پر تلخ کلامی ہوئی اور الزابیتھ وُلف نے بچی کو سوئمنگ پول میں ڈبوکر مارنے کی کوشش کی۔

غیر سرکاری تنظٰموں اور رضاکاروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکی معاشرے میں نسلی منافرت کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ بدلے ہوئے حالات میں مسلمانوں اور یہودیوں کو شدید امتیازی سلوک اور حملوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ امریکا بھر میں غیر ملکیوں سے نفرت کا سطح بلند ہو رہی ہے۔ مسلمانوں اور یہودیوں کو خاص طور پر امتیازی سلوک کا سامنا رہتا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف حکومتی اقدامات اور پالیسیوں سے معاملات کی نوعیت بگڑتی جارہی ہے۔ سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو ایک دن بھی برداشت نہیں کریں گے۔ اُن کے بیانات کے بعد غیر ملکیوں سے نفرت کا گراف مزید بلند ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے