ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے آرٹ کا مقابلہ- نتائج کا اعلان

بینک دولت پاکستان بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کے لیے آرٹ کے مقابلے کے اختتام پر نتائج کا مسرت کے ساتھ اعلان کر رہا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے مقامی آرٹسٹ اور ڈیزائنر قابلِ تعریف ہیں جنہوں نے اس اہم موقع پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ شعبوں کے معزز ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے باریک بینی کے ساتھ جائزے کے نتیجے میں درج ذیل ڈیزائنوں کو، جن کی تفصیل ضمیمہ-الف میں ہے، انعامی رقم کے لیے منتخب کیا گیا ہے:

شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کی نوعیت محض علامتی (suggestive) ہے اور ان ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنروں کو بھجوایا جا رہا ہے جنہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے لیے ڈیزائنوں کو فائنل کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ڈیزائنر اگرچہ ملکی آرٹسٹوں کے دیے ہوئے مذکورہ ڈیزائنوں سے رہنمائی لیں گے تاہم وہ حتمی ڈیزائن بنانے کے لیے خود اپنی مہارت  اور تخیّل کو استعمال کرنے میں آزاد ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو۔ امید ہے کہ حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔ اس اہم قومی منصوبے میں شرکت کرکے جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔ شارٹ لسٹ کیے گئے شرکا کو ہم ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہیں اور جن لوگوں نے اس مقابلے میں شرکت کی ان کے شکر گزار ہیں۔

ضمیمہ- الف

اوّل انعام- 10 روپے NDB031353 سامنے کا رخ پچھلا رخ دوم انعام- 10 روپے  NDB030720 سامنے کا رخ پچھلا رخ اوّل انعام- 20  روپے NDB031108 سامنے کا رخ پچھلا رخ اوّل انعام- 50 روپے   NDB031393 سامنے کا رخ پچھلا رخ اوّل انعام- 100 روپے NDB031178 سامنے کا رخ پچھلا رخ اوّل انعام- 500 روپے NDB030815 سامنے کا رخ پچھلا رخ دوم انعام- 500  روپے NDB031111 سامنے کا رخ پچھلا رخ اوّل انعام- 1000 روپے NDB0313148 سامنے کا رخ پچھلا رخ اوّل انعام- 5000 روپے NDB031178 سامنے کا رخ پچھلا رخ دوم انعام- 5000 روپے NDB031801 سامنے کا رخ پچھلا رخ

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں