ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگالی سکون میں نہیں آئیں گے، محمد یونس

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ محمد یونس کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ
بنگلادیش کے لوگ سکون میں نہیں آئیں گے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی حوالگی درخواست تک حسینہ واجد کو بھارت میں خاموش بیٹھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حوالگی کے مطالبے تک بھارت حسینہ واجد کو رکھنا چاہتا ہے تو حسینہ واجد کا خاموش رہنا شرط ہے۔ محمد یونس کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کے بھارت میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے سے کوئی خوش نہیں، ان کے بھارت سے بنگلادیش پر کیے جانے والے تبصرے غیر دوستانہ ہیں۔ بنگلادیش کے مشیر اعلیٰ نے کہا کہ حسینہ واجد عوامی انقلاب اور ناراضی کے باعث فرار ہوئیں، حسینہ واجد کو بھارت میں پناہ دی گئی ہے اور وہ وہاں سے مہم چلا رہی ہیں۔محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلادیش کے لوگ سکون میں نہیں آئیں گے، حسینہ واجد نے جو مظالم کیے ہیں اس کا بنگلادیش میں سب کے سامنے احتساب ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں