
مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کے لیے کھول دیا گیا جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کو پیش کیا جاتا ہے۔ ساڑھے 4ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لے کر انبیائے کرام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی و مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پارک میں زمانہ قدیم کی اشیا اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔
