غزہ: اسرائیلی فوج کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن جاری ہے، صیہونی افواج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 9 روز کے دوران 6 بچوں سمیت مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے سے 4 ہزار فلسطینیوں کو جبری بے دخل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں بھی جنگی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیا نہیں پہنچ سکیں ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے۔

