ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان کو 4 وزارتوں،گورنر کے پی کےاور بلوچستان حکومت میں شمولیت کی پیشکش

Maulana Fazlur Rehman was offered

کراچی: جمعیت علمائے اسلام ف کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکومتی وفد نے جے یوآئی کو وفاق میں 4 وزارتوں اور بلوچستان حکومت کا حصہ بننےکی پیش کش کی مگر مولانا فضل الرحمان کا مؤقف تھا کہ حکومت سازی سےقبل جے یو آئی کو نظر انداز کیا گیا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے جے یو آئی کو 4 وزارتوں، بلوچستان حکومت کاحصہ بنانے اور گورنرخیبرپختونخوا کاعہدہ دینے کی پیشکش کی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےحکومت میں شامل ہونے سے انکار نہیں کیا، انہوں نے وزیراعظم سے فی الحال حکومت کاحصہ نہ بننےکا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بتایاکہ حکومت سازی سے قبل نظراندازکیاگیا، حکومت بنانے کیلئے مشاورت ضروری ہوتی ہے، حکومت کسی اور کی ہے اور بدنامی سیاست دانوں کی ہورہی ہے، ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اقلیتی حکومت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں