English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

القمر

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی ٹینس اسٹار ایما ناوارو خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے سیمی فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ ویمنز سنگلز فائنل میچ میں آریانا سبالینکا کا مقابلہ امریکا کی سکستھ سیڈڈ جسیکا پیگولا سے ہوگا۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی حریف ٹینس کھلاڑی ایما ناوارو کو اسٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6 اور 6-7(2-7)سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے