English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی سی سجاول کی زیرصدارت ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

القمر

سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کی زیر صدارت ضلع سجاول میں 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبی کے موقع پر امن و امان اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 ربیع الاول کو جشن میلادالنبی کے موقع پرصفائی، ستھرائی جلوسوں کی روانی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی وجہ تخلیق کائنات ہیں اور ان کی سیرت پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی قسم کی دل آزاری سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جشن میلادالنبی پر مشاورت سے بہترین اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ جلوسوں کی روانی کو بہتر بنایا جائے گا اور صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے