ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا : 81 پالتو جانوروں کی ہلاکت کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Fake government employee and fake journalist arrested for stealing cars

امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں پولیس نے ایک شخص کو 81 پالتو جانوروں کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ 39 سالہ وِسینٹ ارویو نے تین گھنٹے تک بکروں، مرغیوں، خرگوشوں، گھوڑوں اور دیگر پالتو جانوروں پر گولیاں برسائیں۔ ہلاک ہونے والے جانوروں میں ایک منی ایچر گھوڑا بھی شامل تھا۔

یہ واقعہ رواں ہفتے کے اوائل کا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے یہ دعوٰی کیا ہے کہ وہ ذہنی خلل کے ہاتھوں پریشان رہتا ہے۔ اُس نے اپنے وکیل کے ذریعے استدعا کی ہے کہ اُسے ذہنی خلل کی بنیاد پر چھوڑ دیا جائے۔

وِسینٹ ارویو نے جن بے زبانوں کو چُن چُن کر مارا وہ باڑوں اور پنجروں میں بند تھے۔ مونٹیرے کاؤنٹی کے شیرف آندرے روزاز نے بتایا کہ جن لوگوں کے پالتو جانور مارے گئے ہیں وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ مارے جانے والے جانوروں میں لکی نام کا چھوٹی نسل کا گھوڑا اور پرنسیسا اور ایسٹریلا نامی منی ایچر گھوڑے بھی شامل تھے۔ ملزم اِن جانوروں کے باڑوں اور پنجروں سے متصل انگوروں کے باغ میں رہتا تھا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اتنے سارے پالتو جانورون کو مارنے کا بنیادی مقصد یا سبب کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں