English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں آج تحریک انصاف کا پاور شو :سیکیورٹی ہائی الرٹ، سڑکیں بند

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے باعث سنگجانی کے مقام پر کنٹینرز رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ کرے گی۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلسہ شروع ہو چکا ہے اور ان کے اتحادی بھی جلسے میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا۔

ریلی سے قبل سنگجانی کے مقام پر کنٹینرز لگا کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جب کہ موٹروے نمبر 26 چونگی پر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ کھنہ پل ایکسپریس وے پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد کے مقام پر مری روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جب کہ فیض آباد انٹر چینج کو مکمل طور پر سیل کر کے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے متعدد راستے بند کر دیے گئے۔

حکام کی جانب سے میٹرو بس سروس بھی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے