لاہور (صباح نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست9 مئی کے مجرم نے دی ہے، جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں ، این آر او کی بھیک مانگنے والا چاہے جلسی کرے، روئے پیٹے یا چیخے، سزا تو ملے گی۔مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ جنہوں نے نیب قانون
کو چوروں کا قانون قرار دیا، انہوں نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟۔ یہ شخص، جو گھڑی اور توشہ خانہ کا چور ہے اور 190 ملین پائونڈ کا مجرم ہے، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود این آر او لے کر بھاگنا چاہتا ہے، یہ شخص ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے لیکن اپنے جرم کا حساب نہیں دیتا۔
