English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کے خریداروں کا حکومتی شرائط ماننے سے انکار

القمر

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے خریداروں نے حکومت کی شرائط ماننے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے بولی دہندگان 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور فلیٹ سائز میں اضافے پر تیار نہیں ہیں، ممکنہ خریداروں نے فروخت سے حاصل پوری رقم حکومت کو دینے کی بجائے دوبارہ ایئرلائن میں سرمایہ کاری کے لیے رکھنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بولی دہندگان حکومتی شرط کے تحت مخصوص روٹس پر آپریشنز جاری رکھنے پر بھی آمادہ نہیں ہیں، بڈرز ان ملازمین کے لیے نئے اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنا چاہتے ہیں جن کو وہ نوکری پر رکھنے کا فیصلہ کریں گے جب کہ باقی ماندہ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے بڈرز نے مجوزہ شیئر ہولڈرز ایگریمنٹ اور سیل پرچیز ایگریمنٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد اب یہ معاملہ اعلی سطح پر ڈسکس ہورہا ہے، اگر حکومت یہ مطالبات مان لیتی ہے تو توازن پی آئی اے کے خریدار وں کے حق میں چلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے