English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایسی کارروائی کا ساتھ نہیں دیا جائے گا جو پارلیمنٹ اور آئین کی خلاف ورزی ہو، نوید قمر

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ کسی بھی ایسی کارروائی کا ساتھ نہیں دیا جائے گا جو پارلیمنٹ اور آئین کی خلاف ورزی ہو۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کے واقعات انتہائی سنجیدہ ہیں اور ہمیں اس کی مخالفت کرتے ہوئے کھڑا ہونا ہوگا۔

نوید قمر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ارکان کو گرفتار کرنا ایک شدید حملہ ہے، جس سے پارلیمنٹ کی حرمت اور آزادی پر سوال اٹھتا ہے۔  اگر کل ایسا واقعہ دوبارہ پیش آیا تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ کل کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں کیونکہ سامنے آنے والے الزامات بہت سنجیدہ ہیں اور انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

نوید قمر نے کہا کہ اگر تحقیقات اور کارروائی نہیں کی گئی تو مسائل کا سلسلہ جاری رہے گا اور مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے