ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویتنام میں طوفان سے ہلاکتیں 65ہوگئیں

ویتنام میں طوفان یاگی کے باعث مکانات تباہ ہوگئے ہیں

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں طوفان یاگی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق طوفان کے باعث عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت اکھڑ گئے اور انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ مختلف حادثات میں 750 سے زائد افراد زخمی اور 39 لاپتا ہوگئی۔ زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے ہوئیں۔ شمالی ویتنام میں ایک پل گر گیا جبکہ کئی گاڑیاں بہ گئیں۔ طوفان کے بعد تقریباً 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے 50ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا جبکہ اسکول بند کردیے گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں